۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
افریقی طلباء

حوزہ/ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت سے وابستہ سنٹر فار افریقن اسٹڈیز نے دینی علوم کے افریقی طلباء جو صوبہ نجف اشرف میں زیر تعلیم ہیں، کے لیے ایک ثقافتی دورے کا اہتمام کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت سے وابستہ سنٹر فار افریقن اسٹڈیز نے دینی علوم کے افریقی طلباء جو صوبہ نجف اشرف میں زیر تعلیم ہیں، کے لیے ایک ثقافتی دورے کا اہتمام کیا۔

مرکز کے ڈائریکٹر سعد الشمری نے بتایا کہ یہ مرکز افریقی مذہبی اسکالرز کے لیے بہت سی سرگرمیاں اور پروگرام منعقد کرتا ہے۔ مرکز نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی اور جنرل سیکریٹریٹ کے تعاون سے افریقی مذہبی اسکالرز کے لیے عراق کے مقدس مقامات کی زیارت کے لئے ایک ثقافتی ٹور کا اہتمام کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا آغاز گزشتہ جمعرات کو ہوا اور افریقن سکالرز نے روضہ مبارک امام علی نقی اور امام حسن عسکری علیہم السلام کی زیارت کی اوراس کے بلاد شہر میں مرقد سید محمد بن امام علی ہادی علیہ السلام کی زیارت کی۔ اس کے بعد وفد نے کاظمین میں روضہ مبارک امام موسی کاظم اور امام محمد تقی علیہم السلام پر حاضری کا شرف حاصل کیا۔

انھوں نے کہا کہ افریقن سکالرز نے مراسم زیارت کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ مقامات مقدسہ کے سینیئر آفیشلز سے بھی ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کو طلباء کی طرف سے خوب پذیرائی ملی کیونکہ ان میں سے اکثر کے لیے انفرادی طور پر مقدس مقامات کی زیارت کرنا مشکل ہے، اور انھوں نے اس ثقافتی ٹور اپنے رہنماؤں سے بات چیت کرنے اور مقامات مقدسہ کی زیارت کا ایک بہترین موقع سمجھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .